ہم اپنے دفاع میں وہ سب کریں جو ہمارا حق ہے

0
247
ہم اپنے دفاع میں وہ سب کریں جو ہمارا حق ہے

ہم اپنے دفاع میں وہ سب کریں جو ہمارا حق ہے

ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے ایک بیان میں کہا کہ دوسروں کا مؤقف سننے پر یقین رکھتے ہیں، اسی لیے ایرانی حکام جنیوا گئے تھے،ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو سب سے پہلے یہ بات ماننا ہو گی کہ اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا، اسرائیل کے حملوں میں بچے، سائنسدان، کمانڈرز اور خواتین شہید ہوئے، انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ دھمکی کی زبان میں بات نہ کی جائے، فاطمہ نے کہا کہ ہم اپنا دفاع کریں گے اور اپنے دفاع میں وہ سب کریں گے جو ہمارا حق ہے۔

ہم امید ہے کہ امریکہ کوئی غلطی نہیں کرے گا، اگر کشیدگی بڑھتی ہے تو ہمارا ردعمل بھی شدید ہو گا، عراق کی طرح ایران پر بھی اسرائیلی حملہ جھوٹے الزامات پر ہوا، ہم بارہا واضح کر چکے ہیں کہ ایٹم بنانے کا ہمارا کوئی ارادہ نہیں، فاطمہ مہاجرانی نے کہاکہ 2 سو برس میں ایران نے کبھی جنگ شروع نہیں کی، ہم جنگ تو نہیں چاہتے لیکن اپنا دفاع کرنا ہمارا حق ہے۔

Leave a reply