ہتھوڑے سے 8 افراد کو زخمی کرنے والی طالبہ کو گرفتار کر لیا گیا

0
179
ہتھوڑے سے 8 افراد کو زخمی کرنے والی طالبہ کو گرفتار کر لیا گیا

ہاٹ لائن نیوز : جاپانی پولیس نے ٹوکیو یونیورسٹی میں ہتھوڑے سے آٹھ افراد کو زخمی کرنیوالی طالبہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس حکام کیمطابق جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے وای 22 سالہ طالبہ کو ٹوکیو میں یونیورسٹی کیمپس سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے ایک طالب علم پر حملہ کیا جسے معمولی چوٹیں آئیں۔ پولیس کو دوپہر کے وقت ایک ہنگامی کال موصول ہوئی جس میں تقریباً 150 طلباء کی ایک کلاس میں حملے کی اطلاع ملی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آور طالبہ نے بغیر کسی مقصد کے ہتھوڑا پھینکا جس کیوجہ سے کلاس کی پچھلی نشستوں پر بیٹھے طالب علموں کو نشانہ بنایا گیا۔

ایک طالبہ نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حملہ آور کے چہرے پر کوئی تاثر نہیں تھا، جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ وہ کسی خاص فرد کو نشانہ نہیں بنانا چاہتی تھی۔

Leave a reply