ہاتھی بدک گیا ؛ لوگوں کو سونڈ سے اٹھا اٹھا کر پٹختا رہا

0
180
ہاتھی بدک گیا ؛ لوگوں کو سونڈ سے اٹھا اٹھا کر پٹختا رہا

ہاٹ لائن نیوز : بھارتی ریاست کیرالہ میں ایک میلے کے دوران ایک ہاتھی بدک گیا جس سے میلے میں تباہی مچ گئی اور لوگ زخمی ہو گئے۔

کیرالہ کے ضلع ملاپورم میں گزشتہ رات میلے کے دوران ایک ہاتھی قابو سے باہر ہو گیا جس کے نتیجے میں کم از کم 17 افراد زخمی ہو گئے۔ میلے میں موجود ایک شخص کو شدید چوٹیں آئیں۔

شمالی کیرالہ کے ترور میں پوتھیانگڑی تہوار کے لیے بڑی تعداد میں لوگ جمع ہیں۔ تقریب میں پانچ سونے سے سجے ہاتھیوں کو لایا گیا اور ہجوم ان کی ویڈیوز بنانے میں مگن تھا۔ لیکن پھر ان میں سے ایک اپنا غصہ کھو کر بھیڑ کی طرف بھاگا۔ ہاتھی کے مالک نے اسے قابو کرنیکی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو سکا۔

رپورٹ کے مطابق زخمی شخص کی حالت تشویشناک ہے اور اسےاسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ لوگ گھبراہٹ میں بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں، جب کہ میلے میں بھگدڑ میں دیگر زخمی بھی ہوئے۔

Leave a reply