پنجاب کے اسکولوں کیلئے الرٹ جاری

0
87

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز)آشوب چشم کے پھیلاؤ کی وجہ سے محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبہ بھر کے اسکولوں کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے آشوب چشم کے پھیلاؤ کے پیش نظر صوبہ بھر کی ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے ، جس میں بچوں کو آشوب چشم کی بیماری سے آگاہی کے لئے اسکولوں میں زیرو پیریڈ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مراسلے میں ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ آشوب چشم سے بچاؤ کے لیے محکمہ صحت کی ہدایات پر فوری عمل کیا جائے اور طلبا کو آشوب چشم اور اس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر بتائی جائیں۔

Leave a reply