گھی اور کوکنگ آئل مہنگے، چینی سستی ، ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی کمی

0
108
گھی اور کوکنگ آئل مہنگے، چینی سستی ، ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی کمی

وفاقی ادارہ شماریات کی تازہ ترین ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح میں 0.03 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد سالانہ مہنگائی 3.90 فیصد کی سطح پر آگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران 12 ضروری اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 10 اشیاء سستی ہوئیں جبکہ 29 کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

مہنگی ہونے والی اشیاء میں مرغی 6.19 فیصد، آٹا 2.88 فیصد اور انڈے 0.93 فیصد مہنگے ہوئے۔ اسی طرح گھی، کوکنگ آئل اور دال مونگ کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔

دوسری جانب کچھ بنیادی اشیاء کے نرخ کم ہوئے۔ ٹماٹر کی قیمت میں 16.18 فیصد، چینی میں 4.91 فیصد، پیاز میں 4.08 فیصد اور آلو میں 1.71 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ سستی ہونے والی اشیاء میں کیلے، دال چنا، دال مسور اور ایل پی جی بھی شامل ہیں۔

Leave a reply