
ہاٹ لائن نیوز : سردیوں میں، جہاں گھروں میں نمی تیزی سے پھیلتی ہے، اس نمی کے نتیجے میں دیمک دیواروں پرگھر بنانے لگتے ہیں۔
اگر آپ کو اپنے گھر کی دیواروں پر دیمک رینگتی ہوئی نظر آتی ہے تو بلا تاخیر اس طریقے کو اپنائیں تاکہ وہ دیواروں کے اندر گھس کر انہیں نقصان نہ پہنچا سکیں اور آپکا گھر محفوظ رہے گا۔
اورنج آئل مارکیٹ میں آسانی سے دستیاب ہے۔ اگر یہ تیل کچے دیمک والے گھروں پر پہلے ہی چھڑک دیا جائے تو دیمک بھاگ جاتی ہے اور واپس نہیں آتی۔ تاہم خیال رہے کہ اس تیل کو لگاتار کچھ دن دیواروں پر چھڑکنا چاہیے کیونکہ اگر زیادہ دیمک لگیں تو اس کا اثر کم ہوجائے گا۔









