
ہاٹ لائن نیوز : فیصل آباد میں گھریلو جھگڑے کے دوران بیوی مشتعل ہوگئی۔ اس نے غصے میں اپنے شوہر کا کان چبا دیا۔
جھگڑے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ علاقہ مکینوں کو اس عجیب و غریب واقعے کا علم اس وقت ہوا جب جھگڑے کے بعد اچانک شوہر کی چیخیں سنائی دیں۔ لوگوں نے جا کر دیکھا کہ شوہر کان پکڑے بیٹھا ہے۔ گردن اور کپڑے خون سےلت پت تھے۔
پڑوسیوں نے زخمی شوہر کو بروقت علاج کیلیے مقامی اسپتال پہنچایا۔ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ شوہر نے اس معاملے میں بیوی کے خلاف رپورٹ درج کروائی ہے یا نہیں۔









