گٹارسٹ عدنان آفاق کینسرسےلڑتےہوئےانتقال کرگئے

0
253
گٹارسٹ عدنان آفاق کینسرسےلڑتےہوئےانتقال کرگئے

ہاٹ لائن نیوز : ملک کے مشہور گٹارسٹ عدنان آفاق علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے۔

معروف گٹارسٹ عدنان آفاق معدے کے کینسر میں مبتلا تھے اور کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

عدنان آفاق آرٹس کونسل آف پاکستان کے شعبہ موسیقی کے سربراہ تھے اور بہت سے فنکاروں کے استاد تھے۔ انہوں نے کئی دہائیوں تک پاکستان میں میوزک انڈسٹری کی خدمت کی جب کہ گزشتہ ماہ ان کے کینسر کی خبر سامنے آئی تھی۔

نگراں صوبائی وزیر اطلاعات، اقلیتی امور، سماجی تحفظ اور آرٹس کونسل کے صدر محمد احمد شاہ نے پاکستان کے معروف گٹارسٹ عدنان آفاق کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

احمد شاہ نے کہا کہ عدنان آفاق کچھ عرصے سے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا تھے، عدنان آفاق کا اس طرح سے جانا آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔

Leave a reply