سوڈان میں پاک فوج کےامن دستےپرفائرنگ سے ایک سپاہی شہید

0
64

ہاٹ لائن نیوز : سوڈان کے متنازع علاقے میں تعینات پاکستانی امن دستوں کے قافلے پر حملے کے نتیجے میں ایک فوجی شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستانی سیکیورٹی فورسز دو مقامی مریضوں کو اسپتال لے جارہی تھیں جب گھات لگائے دہشت گردوں نے قافلے پر فائرنگ کردی۔

پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی فائرنگ کا موثر جواب دیا اور شدت پسندوں کو پسپا ہونے پر مجبور کردیا تاہم فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی محمد طارق شہید جب کہ دو اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی امن فوج نے پیشہ ورانہ مہارت اور فرض سے لگن کی وجہ سے ہمیشہ اپنی پہچان بنائی ہے، اب تک 181 پاکستانی امن دستوں نے دنیا بھر میں امن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان عالمی برادری کے ذمہ دار رکن کی حیثیت سے اپنے کردار کے لیے پرعزم ہے اور اقوام متحدہ کے زیراہتمام عالمی امن و استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

Leave a reply