
ہاٹ لائن نیوز : آئی۔ ٹی کمپنی گوگل نے اپنے صارفین کے اکاؤنٹ کو سائبر حملہ آوروں سے محفوظ کرنے کے لیے نیا پاسورڈ سیکیورٹی الرٹ متعارف کرا دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاسورڈ بوسٹ فارم جو گوگل کے وسیع سیکیورٹی اپ گریڈ کا ایک حصہ بھی ہے سب سے پہلے کمپیوٹر اور آئی فون صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا تھا جبکہ اس ماہ کے آخر میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی یہ متعارف کرایا جائے گا۔
اس سے قبل گوگل اپنے صارفین کو کسی پاسورڈ لیک ہونے کے متعلق آگاہ کیا کرتا تھا لیکن اب صارفین کو ایسے پاسورڈ کے متعلق بھی بتایا جائے گا جو نہ صرف غیر محفوظ ہوں گے بلکہ صارفین کو ان پاسورڈز کے متعلق بھی بتایا جائے گا جو کمزور ہوں گے اور جن کو دوبارہ استعمال کیا جاتا ہو گا۔
ڈیٹا خلاف ورزیوں میں اس طرح پاسورڈز کا لیک ہوجانا ایک معمول کی بات ہے اور اس طرح کے واقعات ایک وقت میں ہزاروں افراد کو متاثر کرتے ہیں۔
چند روز قبل ٹی وی اسٹریمنگ کمپنی روکو نے بھی بتایا تھا کہ دسمبر کے بعد سے دو مختلف سائبر حملوں میں پندرہ ہزار سے زیادہ صارفین کے اکاؤنٹ کو ہیک کیاگیا تھا۔ بلپنگ کے مطابق ہیک کیے ہر روکو اکاؤنٹ کو ڈارک ویب پر 50 سینٹ میں فروخت کیا گیا تھا۔









