
سفر کے دوران مختلف زبانوں کو سمجھنا ہمیشہ ایک چیلنج ہوتا ہے، اور گوگل ٹرانسلیٹ اس سلسلے میں صارفین کی مدد کرتا رہا ہے۔ تاہم، اب یہ ایپ صرف ترجمے تک محدود نہیں رہی بلکہ زبان سیکھنے میں بھی مدد فراہم کرے گی۔
اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے گوگل ٹرانسلیٹ کے بیٹا ورژن میں ایک نیا AI پریکٹس موڈ متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ فیچر صارفین کو زبان کے تلفظ کو بہتر بنانے کی سہولت دیتا ہے۔ پریکٹس موڈ میں ایک نیا بٹن شامل کیا گیا ہے، جس پر کلک کرنے سے صارفین کو دو اختیارات ملتے ہیں: Listen اور Pronounce۔
Pronounce بٹن پر کلک کرنے کے بعد صارفین کو ترجمہ شدہ الفاظ بولنے کا موقع ملتا ہے۔ گوگل ٹرانسلیٹ اس وائس ریکارڈنگ کو تجزیہ کرتا ہے اور تلفظ کو بہتر بنانے کے لیے رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ اگر آواز صاف نہ ہو تو phonetic ہدایات کے ذریعے صحیح تلفظ دکھایا جاتا ہے۔
ابتدائی طور پر یہ فیچر صرف چند زبانوں کے لیے دستیاب ہے اور محدود صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے، لیکن یہ زبان سیکھنے کے عمل کو زیادہ موثر اور آسان بنانے کا وعدہ کرتا ہے









