
ہاٹ لائن نیوز : ملک میں گندم کی درآمد اور برآمد پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
وزارت تجارت نے گندم کی درآمد اور برآمد پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔ وزارت تجارت کیمطابق امپورٹ پالیسی آرڈر اور ایکسپورٹ پالیسی آرڈر میں ترامیم کی گئی ہیں۔
وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ امپورٹ پالیسی آرڈر میں ترمیم کرتے ہوئے حکومت نے گندم کی درآمد پر پابندی عائد کر دی ہے، اسکے علاوہ گندم اور گندم کی مصنوعات آٹا، میدہ ، سوجی کی برآمد پر بھی پابندی ہوگی۔









