گل پلازہ متاثرین کی مدد کے لیے پولیس نے ہیلپ لائن جاری کر دی

0
76
گل پلازہ متاثرین کی مدد کے لیے پولیس نے ہیلپ لائن جاری کر دی

کراچی کے مرکزی تجارتی علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں، اور کئی خاندان اپنے پیاروں کی واپسی کے منتظر ہیں۔
آگ کے نتیجے میں متعدد افراد لاپتہ ہو گئے ہیں، جبکہ متاثرہ دکاندار اور ان کے اہل خانہ گزشتہ رات سے ہی عمارت کے باہر موجود ہیں۔ بہت سے لوگ مالی نقصان اور اپنے کاروبار پر اثرات سے بھی پریشان ہیں، کیونکہ کئی خاندان اپنے کاروبار سے ہی روزمرہ کا انتظام کرتے ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق، کل رات کے وقت جب آگ لگی تو دکانوں میں کام کرنے والوں کے ساتھ خریدار بھی موجود تھے۔ تاہم، مکمل نقصان اور متاثرین کی تعداد کی تصدیق ابھی باقی ہے۔
گل پلازہ میں آگ کے نتیجے میں اب تک چھ افراد جاں بحق اور 22 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم، گھنٹوں بعد بھی آگ پر مکمل قابو نہیں پایا جا سکا۔
ساؤتھ زون پولیس نے متاثرین کی تلاش اور معلومات کے لیے ہیلپ لائن نمبر جاری کر دیے ہیں:
02199205670، 02199201196، 02199205691۔
ڈی آئی جی ساؤتھ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں سے گریز کریں اور صرف درست معلومات حکام تک پہنچائیں، تاکہ ہر اطلاع پر فوری کارروائی کی جا سکے۔

Leave a reply