گردوں کی ناکامی: کیسے بچائیں اپنی صحت اور زندگی؟

0
32
گردوں کی ناکامی: کیسے بچائیں اپنی صحت اور زندگی؟

دنیا بھر میں گردے کے امراض میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور یہ بیماری اب موت کی بڑی وجوہات میں شامل ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گردے جسم کے لیے انتہائی اہم اعضاء ہیں جو خون صاف کرتے، فضلہ خارج کرتے اور جسم میں نمکیات کا توازن برقرار رکھتے ہیں، لیکن بلڈ شوگر، بلڈ پریشر، موٹاپا اور غیر صحت مند طرزِ زندگی گردوں کی کارکردگی کو متاثر کر سکتے ہیں اور گردے کی ناکامی کا خطرہ بڑھا سکتے ہیں۔
عالمی تحقیق کے مطابق تقریباً 788 ملین افراد طویل عرصے تک گردے کی بیماری کا شکار ہیں، جو 1990 کے مقابلے میں تقریباً دوگنا اضافہ ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہر سال تقریباً 1.5 ملین افراد گردے کی ناکامی کے سبب زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق گردوں کی صحت برقرار رکھنے کے لیے کچھ اہم اقدامات مفید ہیں: بلڈ شوگر اور بلڈ پریشر کو قابو میں رکھنا، ادویات خاص طور پر درد کش اور این ایس اے آئی ڈی دواؤں کا غیر ضروری استعمال نہ کرنا، پروٹین کی مقدار متوازن رکھنا، روزانہ مناسب پانی پینا، نقصان دہ کیمیکلز سے بچاؤ، خاندانی صحت کے بارے میں آگاہی، وزن قابو میں رکھنا، باقاعدہ گردوں کی جانچ کروانا اور صحت مند طرزِ زندگی اپنانا شامل ہیں۔
گردے اکثر ابتدائی مراحل میں کسی واضح علامات کے بغیر کام کرتے ہیں، اسی لیے ماہرین کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے گردوں کی کارکردگی بہتر بنائی جا سکتی ہے اور خطرناک بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہے۔

Leave a reply