
ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کے تدارک کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے کہا کہ فصلوں کی باقیات کو تلف کرنے کیلئے مزید سپرسیڈر خریدے جائیں ,ڈی ۔جی ماحولیات اور ڈی ۔جی زراعت اپنی سفارشات پی اینڈ ڈی کو بھیجیں،جج شاہد کریم نے کہا کہ پیسوں کی ان کے پاس کوئی کمی نہیں ہے۔
کمیشن کے عملے سے بدسلوکی کرنے والا شخص پیش عدالت میں پیش، جج شاہد کریم نے کہا کہ آپ کی عدالتی حکم پر عملدرآمد میں رکاوٹ ڈالنے کی جرات کیسے ہوئی،آپ کا تعلق کس ریسٹورنٹ سے ہے، کے۔ ایف ۔سی میں ملازمت کرتا ہوں اور میں معافی چاہتا ہوں،آپ کی حاضری شیٹ پھاڑنے کی جرات کیسے ہوئی ؟ عدالت کی لاء افسر کو ان کیخلاف مقدمہ درج کرانے کا حکم،کے۔ ایف۔ سی کا مالک کون ہے ؟اگلی سماعت پر کے۔ ایف۔ سی کے مالک خود عدالت میں پیش ہوں،کے۔ ایف۔ سی کی مکمل انسپکشن کرانا پڑے گی۔
سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کےخلاف کیس کی سماعت کے دوران عدالت نےڈی۔ جی ماحولیات کو کہا کہ آپ ایسے افسران تعینات کریں جو عدالتی احکامات پر عملدرآمد کریں،
سموگ کے اگلے سیزن سے پہلے بہتر اقدامات کرنا ہوں گے،اگر کوئی محکمہ درست کام کرے تو عدالت کو مداخلت کی ضرورت نہ پڑے،اگر کوئی محکمہ آپ کے ساتھ تعاون نہیں کرتا تو ہمیں بتائیں۔
پورے پنجاب میں بھٹے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کررہے ہیں،بھٹہ مالکان آپ کے عملے کی مدد سے عدالتی حکم نہیں مان رہے، متعلقہ محکموں کے افسران اور لاء افسران عدالت میں پیش ہوئے۔









