کیڈٹ کالج کے قریب سکیورٹی چوکی پر دستی بم سے حملہ

0
254
کیڈٹ کالج کے قریب سکیورٹی چوکی پر دستی بم سے حملہ

ہاٹ لائن نیوز : بلوچستان کے علاقے مستونگ میں کیڈٹ کالج کراس پر سکیورٹی چوکی پر دہشتگردوں کی جانب سے دستی بم سے حملہ کیا ہے۔، نامعلوم افراد کی طرف سے پھینکا گیا دستی بم مسجد کے احاطہ میں گر کر پھٹا لیکن دھماکے کے وقت مسجد میں کوئی شخص موجود نہیں تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دوسری جانب بنوں میں پولیس موبائل پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا ہے، اس دوران پولیس اور حملہ آوروں کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، پولیس کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تحصیل سب ڈویژن وزیر تھانہ اتمانزئی کی حدود میں پیش آیا ہے، اس حملے میں بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے جبکہ اس حملے میں پولیس وین کو نقصان پہنچا ہے اور اس کے بعد پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

Leave a reply