کیپٹن سرور شہید کا یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے

0
206
کیپٹن سرور شہید کا یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے

کیپٹن سرور شہید کا یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے

پاک فوج کے بہادر سپوت اور نشانِ حیدر حاصل کرنے والے کیپٹن محمد سرور کا یومِ شہادت آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے، کیپٹن سرور شہید نے ستائیس جولائی 1948 کو پہلی جنگ کے دوران آزاد کشمیر میں دشمن سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا ہے، قربانی اور بے مثال بہادری نے انہیں ہمیشہ کے لیے امر کر دیا۔

پاک فوج نے کیپٹن سرور شہید کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہوئے ان کے مزار پر گارڈ آف آنر پیش کیا اور پھولوں کی چادر بھی چڑھائی جائے گی، آئی۔ ایس۔ پی۔ آر کے مطابق کیپٹن سرور شہید کی قربانی قوم کے لیے مشعلِ راہ ہے، ان کی قربانی نئی نسل کے دلوں میں پاکستان سے محبت کا جذبہ جگاتی ہے۔

Leave a reply