کینسرسےلڑتی بھارتی اداکارہ نےعمرےکی سعادت حاصل کرلی

0
148
کینسرسےلڑتی بھارتی اداکارہ نےعمرےکی سعادت حاصل کرلی

ہاٹ لائن نیوز : ہندوستانی اداکارہ حنا خان ، جو اس وقت اسٹیج 3 چھاتی کے کینسر سے لڑ رہی ہیں ، نے رمضان کے مقدس مہینے میں روحانی سفر کا آغاز کیا اورعمرہ اداکیا۔

اداکارہ نےاپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سفر کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں ، جو فوری طور پر وائرل ہوگئے۔ ان تصاویر میں ، وہ سعودی عرب میں حرم شریف کے قریب دعاؤں میں مصروف نظرآئے ، جس پرانکے مداحوں نے انکی صحتیابی کے لئے دعا کی۔

حنا خان نے اپنی پوسٹ کے عنوان میں لکھا ، “اللہ نے میرے دل میں جو کچھ تھا اسے قبول کیا۔ اللہ کی شکر گزار ہوں کہ اسنے مجھے اپنےدرپر بلایا ، اور اب میری دعائیں یہ ہیں کہ اللہ جلدہی مجھےصحتیاب کردے۔

Leave a reply