کیش وین لٹنےکی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پرآگئی

0
84

کراچی: (ہاٹ لائن نیوز) کراچی میں واٹر پمپ چورنگی کے قریب نجی بینک کے باہر کیش وین سے رقم لوٹنے کے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں 2 موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کو کیش وین کے قریب گارڈ سے پیسوں کا بیگ چھینتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ڈاکوؤں نے فائرنگ کی تو قریبی شادی ہال کے باہر بیٹھے ویٹر خوفزدہ ہوکر بھاگے جب کہ ملزمان رقم لوٹ کر گارڈ پر فائرنگ کرکے سہراب گوٹھ کی طرف فرار ہوگئے۔

Leave a reply