
ہاٹ لائن نیوز : ارشد ندیم نے وطن واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے انہیں قوم اور والدین کی دعاؤں سے عزت دی ہے، اس کامیابی کے پیچھے ایک طویل سفر ہے۔
اس موقع پر صحافی نے ارشد ندیم سے سوال کیا کہ کیا وہ سیاست میں آئیں گے؟ صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ارشدندیم نے کہا کہ میراجوکم ہےوہی کروں گا، میرا سیاست میں آنانہیں بنتا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ گولڈ میڈل حاصل کرنے کہلیے دن رات محنت کی تھی، اب آئندہ ایونٹس کیلیے بھرپور تیاری کروں گا۔









