
ہاٹ لائن نیوز : انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور میں زمان پارک کے سامنے پولیس گاڑی جلانے اور توڑ پھوڑ کے مقدمہ میں عدالت نے اعجاز چوہدری سمیت دیگر تین ملزمان کیخلاف کیس کی سماعت کی ۔
عدالت نے تینوں ملزمان کو آئندہ سماعت پر فرد جرم کی کاروائی کے لیے طلب کرلیا ۔عدالت نے مزید کاروائی 20 دسمبر تک ملتوی کردی
ملزمان میں اعجاز چوہدری ،اکبر خان اور صبغت اللہ شامل ہیں ۔
یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے ۔









