
ہاٹ لائن نیوز : کوٹ ڈیجی میں باغ سے کھجور توڑنا جرم بن گیا۔ نواحی گاؤں سوہو قناصرہ میں ملزمان نے ڈنڈوں کے وار کر کے 50 سالہ شخص کو قتل کر دیا۔
خیرپور میں کھجور توڑنے کے جرم میں 50 سالہ فرید کو ملزمان نے پیٹ پیٹ کر قتل کردیا۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی۔ پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ واقعہ باغ سے کھجور کاٹنے کے بعد پیش آیا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔








