کھانا پکانے کے لیےکونساتیل فائدہ مند ؟

0
279
کھانا پکانے کے لیےکونساتیل فائدہ مند ؟

ہاٹ لائن نیوز : لذیذ غذائیں کھانا ہر کوئی پسند کرتا ہے لیکن ان کھانوں کو صحت بخش بنانے کے لیے اجزاء کا انتخاب بھی ضروری ہے۔کھانا پکانے میں سب سے اہم جز کوکنگ آئل ہے جو کھانے کا ذائقہ بڑھاتا ہے۔ لیکن اگر آپ ناقص کوالٹی یا سستا تیل استعمال کریں گے تو نہ صرف کھانا بے ذائقہ ہو جائے گا بلکہ اس کے صحت پر بھی برے اثرات مرتب ہوں گے۔

آج ہم آپ کو کچھ کوکنگ آئل کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جو نہ صرف کھانے کا ذائقہ بہتر کریں گے بلکہ یہ ثابت کریں گے کہ یہ تیل صحت کے لیے فائدہ مند ہیں۔

سرسوں کاتیل
جو لوگ اس تیل کواستعمال کرتے تھے وہ نہ صرف لمبی عمرپاتے تھے بلکہ بیماریوں کاشکار بھی نہیں ہواکرتےتھے کیونکہ سرسوں کے تیل میں چکنائی کم ہوتی ہے۔ وجہ یہ ہے کہ یہ تیل دل کی صحت کے لیے بہترین ہے۔

زیتون کا تیل
قدرت نے جہاں زیتون میں کئی فائدے چھپائے ہیں وہیں اسے بیماریوں کا علاج بھی قرار دیا ہے۔ زیتون کا تیل پروٹین سے بھرپور ہوتا ہے اور اس میں اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں، اس لیے زیتون کا تیل وزن کم کرنے کے لیے بہترین ہے۔

سورج مکھی کا تیل:
سورج مکھی کا تیل پھولوں میں پائے جانے والے بیجوں سے حاصل کیا جاتا ہے، یہ تیل دل کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ہے اور اس میں چکنائی کم ہوتی ہے، اس لیے اس تیل کو کھانے سے کولیسٹرول کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے۔

اس کے علاوہ مونگ پھلی کا تیل، السی کا تیل اور تل کا تیل بھی صحت کیلیے حیرت انگیز فوائدرکھتا ہے۔

Leave a reply