کچی پیاز صحت کے لیے انتہائی مفید

کچی پیاز صحت کے لیے انتہائی مفید
کچی پیاز میں قدرتی اینٹی بیکٹیریل ، اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامنز اور منرلز موجود ہوتے ہیں، جو جسم پر کئی اثرات ڈالتے ہیں، اس میں موجود فلاوونائڈز شریانوں کو صاف رکھتے ہیں، یہ بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے میں مددگار ہے اور ہارٹ اٹیک کے خطرے کو کم کرتا ہے، اس میں موجود سلفر اور کوئرسیٹن شوگر لیول کو بہتر بناتے ہیں۔
کچی پیاز میں موجود وٹامنز، زنک اور اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو جسم کے دفاعی نظام کو مضبوط کرتے ہیں، کچی پیاز بیکٹیریل انفیکشنز سے بچاؤ میں بھی معاون ہے، کچی پیاز جسم کا درجہ حرارت نارمل رکھتی ہے، گرمیوں میں کچی پیاز کھانے سے ٹھنڈک ملتی ہے اور ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کرتی ہے، پیاز میں اینٹی آکسیڈنٹس دماغ میں تناؤ کو کم کرتے ہیں جس سے یادداشت اور بہتر ہوتی ہے۔









