کپڑوں کا رنگ برقرار رکھنے کے لیے کیا کرنا چاہیے؟

ہاٹ لائن نیوز : اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے کپڑوں کا رنگ پھیکا نہ پڑ جائے تو آپ انہیں خریدنے کے بعد پہلے پھٹکری اور نمک ملے پانی سے دھو لیں۔
ایک بالٹی میں آدھی بالٹی پانی بھریں۔ 50 سے 60 گرام پھٹکری ڈالیں اور چار سے پانچ چمچ نمک ملا دیں۔ انہیں اچھی طرح مکس کرنے کے بعد اس میں رنگین کپڑے بھگو دیں اور 2 گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں۔ صاف پانی سے نکال کر دھولیں۔ پہلے تو اکثر کپڑوں سے تھوڑا سا رنگ بہے گا لیکن دھونے کے بعدرنگ آنا بند ہو جائے گا۔








