کویت نے پہلی بار بجلی کی لوڈشیڈنگ کا اعلان کردیا

ہاٹ لائن نیوز : کویت میں شدید گرمی کے باعث پہلی بار بجلی کی لوڈشیڈنگ کا اعلان کیا گیا ہے۔
کویت، جو ان دنوں شدید گرمی کے باعث بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کی کوشش کر رہا ہے، نے ملک کے بعض حصوں میں عارضی لوڈ شیڈنگ کا اعلان کیا ہے۔
کویتی میڈیا کے مطابق بجلی، پانی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مصروف اوقات میں ایک اور زیادہ سے زیادہ دو گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ ہوگی۔









