کویت نے بھارتیوں کو کیوں نکال دیا ؟

ہاٹ لائن نیوز : کویت نے بابری مسجد کی جگہ رام مندر کے افتتاح کا جشن منانے والے ہندوستانیوں کو ملک سےباہر نکال دیا۔
کویت میں بابری مسجد کی جگہ رام مندر کے افتتاح کا جشن منانے پر نو ہندوستانی شہریوں کو ملک بدر کر دیا گیا۔
1992 میں بابری مسجد کے انہدام کے بعد انتہا پسند مودی حکومت نے 22 جنوری 2024 کو اس کی جگہ رام مندر کا افتتاح کیا۔
رام مندر کے افتتاح پر بھارت سمیت دنیا بھر میں ہندو انتہا پسندوں نے جشن منایا۔ کویت میں بھی مٹھائیاں تقسیم کی گئیں، تاہم، کویت نے ہندوستان کی اسلام دشمنی کی عکاسی کی۔
کویت میں 9 بھارتی شہریوں نے رام مندر کے افتتاح کے موقع پر اپنے ساتھیوں میں مٹھائیاں تقسیم کیں، بھارتی شہریوں کے اس نفرت انگیز اقدام پر کویتی حکام نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے بھارتی شہریوں کو نوکریوں سے برخاست کرکے اسی رات ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
ماضی میں بھی ہندوستانی شہریوں کو اسلام دشمنی کی وجہ سے سزاؤں اور ملک بدری کا سامنا رہا ہے۔
وقتاً فوقتاً انہیں ناڈو کے انتہا پسندوں کی بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کا خمیازہ بھگتنا پڑتا ہے۔









