کوبرا ریسکیو کرنے والا شخص سانپ کے کاٹنے سے جاں بحق

0
175
کوبرا ریسکیو کرنے والا شخص سانپ کے کاٹنے سے جاں بحق

کوبرا ریسکیو کرنے والا شخص سانپ کے کاٹنے سے جاں بحق

انڈیا کی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک 42 سالہ شخص دیپک کی زہریلے سانپ کے کاٹنے سے موت واقع ہو گئی، وہ سانپوں کو ریسکیو کرنے کا کام کرتا تھا اور بربت پورہ گاؤں سے اسے کوبرا کی موجودگی کی اطلاع ملی، دیپک نے کوبرا کو ریسکیو کیا لیکن اسی دوران اسے بیٹے کے سکول سے کال آئی۔

دیپک کوبرا کو گلے میں ڈال کر سکول چلا گیا جہاں لوگوں نے اسے حیرت سے دیکھا اور اس کی ویڈیو بھی بنائی، کوبرا نے دیپک کے ہاتھ پر کاٹ لیا جس پر اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حالت بہتر ہونے پر اسے گھر بھیج دیا گیا، بدقسمتی سے آدھی رات کو اس کی طبیعت بگڑی اور وہ جاں بحق ہو گیا۔

Leave a reply