کوئٹہ ؛ لک پاس کےقریب خودکش دھماکہ

بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں لک پاس کے قریب ایک خودکش بم دھماکہ ہوا ، بمبار کے ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی بم پھٹ گیا۔
ذرائع کیمطابق ، کوئٹہ میں لک پاس کے قریب ایک خودکش بم دھماکہ ہواہے، ہدف تک پہنچنے سے پہلے خودکش بمبار پھٹا۔ دھماکے کے وقت ، بلوچستان نیشنل پارٹی کادھرنا لک پاس کےقریب جاری تھا۔
پولیس عہدیداروں کیمطابق ،دھماکےسے کسی قسم کی ہلاکت نہیں ہوئی۔ واقعےکی مزیدتفتیش جاری ہے۔









