کشیدہ صورتحال کے پیش نظر خیبرپختونخوا میں سائرن کی ہنگامی تنصیب

0
142
کشیدہ صورتحال کے پیش نظر خیبرپختونخوا میں سائرن کی ہنگامی تنصیب

کشیدہ صورتحال کے پیش نظر خیبرپختونخوا میں سائرن کی ہنگامی تنصیب

لائن آف کنٹرول پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر خیبرپختونخوا میں شہریوں کے تحفظ کے لیے ہنگامی بنیادوں پر انتباہی نظام کو مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پچاس جدید الیکٹرک سائرن خرید کر صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز اور سول ڈیفنس کنٹرولرز کو بھیج دیے گئے ہیں۔

تمام سول ڈیفنس افسران کو سائرنز کی تنصیب کے مقامات کی نشاندہی، نگرانی اور ان کی فعالیت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، یہ سائرن خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں نصب کیے جائیں جن میں مردان، سوات، بنوں، چترال، صوابی، پشاور، ایبٹ مہمند، آباد، کوہاٹ، ڈی آئی خان، ملاکنڈ، دیر لوئر، کرم، چارسدہ، نوشہرہ، باجوڑ، ہری پور، مانسہرہ، ہنگو، دیر اپر، بونیر، لکی مروت، خیبر، بٹگرام، ٹانک، جنوبی اور شمالی وزیرستان شامل ہیں۔

Leave a reply