کشتی الٹنے کی وجہ سے 86 افراد ہلاک

0
234
کشتی الٹنے کی وجہ سے 86 افراد ہلاک

ہاٹ لائن نیوز : کانگو کے دارالحکومت کے قریب ایک دریا میں کشتی الٹنے سے 86 افراد ہلاک ہو گئے۔

کانگو کے صوبے مائی اینڈومبے کے دریائے کووا میں ڈوبنے والی کشتی مقامی طور پر بنائی گئی تھی۔ حادثے کی ممکنہ وجہ زیادہ ہجوم ہے۔

کشتی 271 مسافروں کو لے کر دارالحکومت کنشاسا کی طرف جارہی تھی لیکن انجن فیل ہونیکی وجہ سے دریا میں ہی رک گئی اور زیادہ بھیڑ کے باعث الٹ گئی۔

مسافروں میں سے 185 نے تیر کر اپنی جانیں بچائیں اور ساحل پر پہنچنے میں کامیاب ہو گئے جبکہ امدادی کارروائیوں کے دوران خواتین اور بچوں سمیت 86 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔

Leave a reply