کسانوں کی فریاد آج بھی نہ سنی جا سکی

0
250
کسانوں کی فریاد آج بھی نہ سنی جا سکی

ہاٹ لائن نیوز : کسانوں سے گندم نہ خریدنے اور بروقت باردانہ نہ دینے کے خلاف درخواست پر سماعت نہ ہوسکی۔

عدالت نے کیسز کی کازلسٹ منسوخ کردی ، عدالت نے گندم کے حوالے سے حکومتی پالیسی طلب کررکھی تھی۔

جسٹس شاہد کریم نےمقامی وکیل فرحت منظور کی درخواست پر سماعت کرناتھی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت کسانوں کو بروقت باردانہ فراہم نہیں کررہی ، حکومت کسانوں سے 3900 روپے فی من گندم بھی نہیں خرید رہی ،کسان سٹرکوں پر احتجاج کررہے ہیں۔

Leave a reply