کرکٹ کے میدان میں لومڑی کی انٹری

0
111
کرکٹ کے میدان میں لومڑی کی انٹری

کرکٹ کے میدان میں لومڑی کی انٹری

انگلینڈ کے لارڈز کرکٹ اسٹیڈیم میں لومڑی کی انٹری نے میچ کو دلچسپ بنا دیا، اس انوکھے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، سوشل میڈیا صارفین کرکٹ نے لومڑی کو بارہواں کھلاڑی قرار دے دیا، دی 100 لیگ میں اوول انوِنسِبلز کی اننگز میں اچانک لومڑی میدان میں آ گئی جس پر کمنٹیٹرز حیران ہوئے جبکہ ناظرین محظوظ ہوتے رہے۔

لومڑی میدان میں آ کر دوڑ لگاتی رہی جس کے سبب میچ کچھ دیر کے لیے روکنا پڑا، کھلاڑی اس دوران الجھن کا شکار بھی ہوئے، خو

    ش قسمتی سے کوئی بڑی رکاوٹ پیش نہ آئی، لومڑی تھوڑی دیر دوڑنے کے بعد واپس روانہ ہو گئی، یہ انوکھا لمحہ 2025 کرکٹ سیزن کا یادگار ترین حصہ بن گیا ہے۔

Leave a reply