
ہاٹ لائن نیوز : کراچی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے نجی کورئیر کمپنی کی وین لوٹنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزمان نے 10 فروری کو شارع فیصل سے نجی کورئیر کمپنی کی وین سے کروڑوں روپے مالیت کے موبائل فونز چوری کیے تھے۔
حکام کے مطابق چوری ہونے والے موبائل فونز کی مالیت کروڑوں روپے تھی، ملزمان میں دانش، اسد ، راشد شامل ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے چھینے گئے کچھ موبائل فونز اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان کا تعلق بین الصوبائی گروپ سے ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم بلال حیدرآباد پولیس کو 20 سے زائد مقدمات میں مطلوب ہے، یہ گروہ سندھ بھر میں بڑی وارداتوں میں ملوث ہے۔









