کروڑوں روپے مالیت کی منشیات کی ترسیل ناکام

ہاٹ لائن نیوز : لاہور کے شاہدرہ ٹاؤن میں پولیس نے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات کی ترسیل ناکام بنا دی۔
پولیس نے کارروائی کے دوران چار مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے منشیات فروشی کا نیٹ ورک پکڑ لیا۔
ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی میں 330 کلو منشیات برآمد کر لی گئی ہے۔ ملزم عدنان کے قبضے سے 134 کلو گرام چرس اور 88 کلو افیون، ملزم ذیشان کے قبضے سے 10 کلو 800 گرام چرس اور ملزم ہاشم اور عثمان کے قبضے سے 9 کلو 600 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔
ایس پی سٹی کے مطابق ملزمان شہر کے پوش علاقوں میں منشیات لاکر تعلیمی اداروں سمیت مختلف مقامات پر فروخت کرتے تھے۔ ملزم عدنان کی نشاندہی پر پورے گروپ کو گرفتار کیا گیا۔
ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ملزم کے زیر استعمال گاڑی بھی پولیس نے تحویل میں لے لی ہے۔









