کراچی : 20 تولے سونا چوری کرکے عمرہ پر جانے والی خاتون گرفتار

0
197
کراچی : 20 تولے سونا چوری کرکے عمرہ پر جانے والی خاتون گرفتار

ہاٹ لائن نیوز : پولیس نے عمرہ پر جانے والی خاتون کو پڑوسی کے گھر سے 20 تولے سونا چوری کرنے پرگرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں پولیس نے چھاپہ مار کر خاتون کو گرفتار کرلیا۔ لیاری کے بغدادی تھانے میں خاتون کے خلاف سونا چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے شوہر کو شک کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا جس کے بعد خاتون کے شوہر نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا کہ یہ واقعہ اس کی بیوی نے ہی انجام دیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمہ سے 3 تولے سونا اور 15 لاکھ روپے برآمد ہوئے جب کہ ملزمہ نے 17 تولے سونا فروخت کیا جس کے بعد وہ عمرے پر چلی گئی۔

Leave a reply