کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی بُو، سوئی سدرن نے وضاحت جاری کردی

0
16
کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی بُو، سوئی سدرن نے وضاحت جاری کردی

کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں اتوار کے روز گیس کی غیر معمولی بُو محسوس ہونے پر شہریوں میں تشویش دیکھی گئی، جس پر سوئی سدرن گیس کمپنی (SSGC) نے وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔

کمپنی کے مطابق ابوالحسن اصفہانی روڈ کے قریب نئی گیس پائپ لائن کو فعال کرنے کے دوران اوڈورائزیشن پلانٹس کی ٹیسٹنگ کی جا رہی ہے۔ اس عمل میں گیس میں بُو پیدا کرنے والے مادے (اوڈورنٹ) کی مقدار معمول سے زیادہ شامل کی گئی، جس کے باعث شہر کے بعض علاقوں میں گیس کی بُو زیادہ شدت سے محسوس ہو رہی ہے۔

سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ اس صورتحال کا گیس لیکیج سے تعلق نہیں بلکہ یہ ٹیسٹنگ کے معمول کے عمل کا حصہ ہے۔ کمپنی کے مطابق اسی وجہ سے مختلف علاقوں سے گیس لیکیج کی شکایات موصول ہوئیں، تاہم ابتدائی جائزے میں یہ بُو ٹیسٹنگ کے باعث قرار دی گئی ہے۔

کمپنی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پریشان نہ ہوں اور معمول کے مطابق اپنے روزمرہ کے کام جاری رکھیں۔ البتہ اگر کسی مقام پر گیس کی بُو کے ساتھ دیگر غیر معمولی علامات، جیسے مسلسل تیز بو یا کسی ممکنہ خرابی کا شبہ ہو، تو متعلقہ حکام کو فوری اطلاع دی جائے۔

Leave a reply