
کراچی میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی سربراہی میں ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رینجرز شہر میں اپنی ذمہ داریاں ایک اور سال تک جاری رکھیں گے۔
ترجمان کے مطابق رینجرز انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت ملنے والے اختیارات کے ساتھ پولیس کی معاونت کرتی رہے گی۔ نئی تعیناتی کی مدت 9 دسمبر 2025 سے نافذ ہوگی۔








