کراچی میں بونداباندی سےموسم خوش گوار

0
249

ہاٹ لائن نیوز : کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

صدر ایریا، آئی آئی چندریگر روڈ،اولڈ سٹی ایریا، ملیراور نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ریکارڈ کی گئی۔

اس حوالے سے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کے باعث آج بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے، شہر میں اچھی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا کی رفتار 25 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بڑھنے کا امکان ہے۔

سردار سرفراز کے مطابق کل شہر میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے جب کہ منگل سے موسم صاف ہو جائے گا ۔

Leave a reply