کراچی: شہری کو ایک روز میں پانچ ای چالان موصول

0
126
کراچی: شہری کو ایک روز میں پانچ ای چالان موصول

کراچی میں ای چالان کے نظام میں خرابی کے باعث ایک شہری کو ایک ہی دن میں پانچ چالان موصول ہو گئے۔

شہری حکیم اللہ کے مطابق یہ چالان 30 اکتوبر کو جاری کیے گئے، جن میں سے تین چالان ماڑی پور میں ایک ہی مقام پر جبکہ باقی دو چالان حسن اسکوائر پر ایک ساتھ کیے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے تین چالان 12:03 پر اور آخری دو چالان 12:13 پر ہوئے، اور یہ سب سیٹ بیلٹ نہ پہنے جانے کی وجہ سے تھے۔

شہری نے بتایا کہ ہر چالان پر تاریخ درج تھی، لیکن 50 ہزار روپے کے مجموعی جرمانے کو دیکھ کر وہ کافی پریشان ہو گئے۔

ٹریفک پولیس نے شہری سے رابطہ کر لیا اور اسے سہولت سینٹر جانے کی ہدایت دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چالان کا جائزہ لیا جائے گا اور چونکہ یہ شہری کا پہلا چالان تھا، اس لیے اسے معاف بھی کیا جا سکتا ہے۔

Leave a reply