کترینہ کیف اور وکی کوشل کے گھر بیٹے کی پیدائش

0
133
کترینہ کیف اور وکی کوشل کے گھر بیٹے کی پیدائش

بالی وڈ کے معروف اداکار جوڑے کترینہ کیف اور وکی کوشل کے ہاں شادی کے چار سال بعد بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

وکی کوشل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مداحوں کو یہ خوشخبری دیتے ہوئے بتایا کہ ان کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔ اداکار نے پوسٹ میں لکھا،

> “ہماری خوشی کا بنڈل آ گیا ہے۔ بے حد محبت اور شکر گزاری کے ساتھ ہم اپنے بیٹے کو خوش آمدید کہتے ہیں۔”

اداکار کے مطابق، ان کے بیٹے کی پیدائش 7 نومبر 2025 کو ہوئی۔

وکی کوشل کی اس پوسٹ کے بعد فلم انڈسٹری کے ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں اور مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

خیال رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے 9 دسمبر 2021 کو راجستھان کے ایک شاندار ریزورٹ میں شادی کی تھی۔ دونوں کو بالی وڈ کی مقبول جوڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

Leave a reply