کبھی میں کبھی تم کی مشہور موٹر سائیکل کتنےمیں نیلام؟

0
133
کبھی میں کبھی تم کی مشہور موٹر سائیکل کتنےمیں نیلام؟

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان کے مقبول ترین ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ کے مرکزی کردار فہد مصطفیٰ کی مشہور موٹر سائیکل کی نیلامی قیمت سامنے آگئی ہے۔

چند روز قبل اداکار فہد مصطفیٰ نے ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا تھا کہ انہوں نے کراچی کے فلاحی اسپتال کیلیے مشہور موٹر سائیکل نیلام کی ہے جس سے حاصل ہونیوالی رقم عطیہ کردی گئی ہے۔

اداکار کے اس انکشاف سے انکے مداحوں کے دلوں میں انکی عزت میں اضافہ ہوا اور اب سوشل میڈیا پر موٹر سائیکل کی نیلامی کے نتیجے میں ملنے والی قیمت کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہےکہ فہد مصطفیٰ کی شاندار موٹر سائیکل 46 ہزار یو اے ای درہم میں نیلام ہوئی ہے۔

Leave a reply