کارڈیفنس حادثہ کیس میں اہم پیش رفت

0
225
کارڈیفنس حادثہ کیس میں اہم پیش رفت

ہاٹ لائن نیوز : لاہور انسداد دہشت گردی عدالت میں ڈیفنس میں کار کی ٹکر سے چھ افراد کی ہلاکت کے معاملہ میں عدالت نے کم عمر ملزم افنان کے جوڈیشل ریمانڈمیں 14 روزکی توسیع کردی ۔

عدالت نے ملزم افنان کو 13 فروری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔

ملزم افنان کو جوڈیشل ریمانڈکی معیاد ختم ہونےپر پیش کیا گیا ۔

انسداد دہشت عدالت کے جج محمدنوید اقبال نےکیس پر سماعت کی۔

پولیس نےملزم افنان کےجوڈیشل ریمانڈمیں توسیع کر دی۔

تفتیشی افسر نے عدالت میں بتایا کہ چالان کی تیاری کیلئے مہلت دی جائے،ملزم کےجوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔

ملزم افنان کیجانب سے حافظ اسرارالحق ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

Leave a reply