کارڈرائیور نے نجی اسکول کی بس پرفائرنگ کردی

ہاٹ لائن نیوز : لاہور کے علاقے جنوبی چھاؤنی میں کار سوار نے راستہ نہ ملنے پر نجی اسکول کی بس پر فائرنگ کردی۔
پولیس کیمطابق کار ڈرائیور نے راستہ نہ ملنے پر گاڑی کو روکا اور بس پر دو گولیاں چلائیں۔ پرائیویٹ بس میں طلبہ نہیں تھے، بس طلبہ کو لے جانے کیلیے استعمال ہوتی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گاڑی چلاتے ہوئے تکرار کے نتیجے میں پیش آیا، ڈرائیور کا سراغ لگانے کی کوششیں جاری ہیں، تحقیقات مکمل ہونیکے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔









