ژالہ باری سے گاڑیوں کو شدید نقصان

0
166
ژالہ باری سے گاڑیوں کو شدید نقصان

ژالہ باری سے گاڑیوں کو شدید نقصان

اسلام آباد میں اچانک ہونے والی طوفانی بارش اور ژالہ باری نے شہر کا نقشہ ہی بدل دیا، بڑے بڑے اولے پڑنے سے گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، لنڈی کوتل، طور خم اور دیگر علاقوں میں طوفانی بارش سے جل تھل ہو گیا، برساتی ریلوں میں مال بردار گاڑیاں پھنس گئیں، تیز ہوائوں اور بارش کے سبب پاک افغان شاہراہ بھی بند ہو گئی۔

ژالہ باری کے بعد شاہراہوں نے سفید چادر اوڑھ لی اور دلکش نظارے دیکھنے کو ملے، البتہ پارکنگ میں کھڑی مختلف گاڑیوں کو اولے پڑنے سے شدید نقصان ہوا، اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، ژالہ باری کے سبب ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

Leave a reply