
ڈی جی ائی۔ایس۔پی۔ار کا آرمی چیف کے صدر بننے کے بیان پر ردعمل
ڈی۔ جی۔ آئی ۔ ایس۔ پی۔ آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ایک انٹرویو میں سید عاصم منیر کے صدرِ پاکستان بننے کے بارے میں افواہوں کو بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیا ہے، انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل کے صدر بننے بارے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں، انہوں نے کہا کہ “معرکۂ حق” کے بعد ہونے والے تبصروں کو فوج مسترد کرتی ہے اور یہ قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے۔
بھارتی اشتعال انگیزی کے بارے میں انہوں نے واضح کیا کہ اگر انڈیا نے کسی فوجی مہم جوئی کی کوشش کی تو پاکستان بھرپور جواب دے گا، انہوں نے کہا کہ “اس بار ہم انڈیا کے مشرق سے آغاز کریں گے اور بھارت کے اندر گہرائی میں حملہ کریں گے، ان کے بیان کو بھارت کے لیے سخت تنبیہ قرار دیا جا رہا ہے۔








