
ہاٹ لائن نیوز : کوئٹہ کے کیچ کے علاقے بالگتر میں 4 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق بچے بالگتر میں موجود ڈیم میں نہانے گئے تھے۔
جاں بحق بچوں میں 3 بہن بھائی شامل ہیں۔ علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں کو نکال لیا ہے جبکہ بچوں کی عمریں 3 سے 7 سال کے درمیان ہیں۔
دوسری جانب دشت تیرہ میل میں اینٹوں سے لدی ٹریکٹر ٹرالی دریا میں جاگری، واقعے میں دو مزدور زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔









