ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث خاتون ساتھی سمیت گرفتار

0
200
ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث خاتون ساتھی سمیت گرفتار

ہاٹ لائن نیوز : کراچی کے علاقے کورنگی میں لوٹ مار اور ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والی خاتون کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے، کراچی پولیس نے ملزمہ اور ساتھی ملزم کو شہری سے لوٹ مار کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے، پولیس ذرائع نے بتایا کہ گرفتار ملزمان شہریوں سے مہنگے موبائل اور رقم چھین رہے تھے، گرفتاری کے بعد ملزمان سے 1 پستول، چھینی ہوئی موٹرسائیکل اور رقم برآمد ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایاہےکہ گرفتار ملزمہ زہرااور ملزم مہرالدین ، اپنے 2 مفرورساتھیوں کیساتھ ملکر وارداتیں کرتے،لوٹ مار کی سی۔ سی ۔ٹی۔وی فوٹیج بھی سوشل میڈیاپر وائرل ہوئی تھی، پولیس کیمطابق ملزمان کےدیگر مفرورساتھیوں کی گرفتاری یلیے بھی چھاپےمارےجارہےہیں۔

Leave a reply