
ہاٹ لائن نیوز : بالی ووڈ کے سپر سٹار اداکار سیف علی خان کو ممبئی میں انکے گھر میں نامعلوم شخص نے چھے وار کر ڈالے۔
بھارتی میڈیا کیمطابق یہ واقعہ جمعرات کی صبح تقریباً ڈھائی بجے پیش آیا۔ سیف علی خان کو فوری طور پر ممبئی کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی سرجری کی گئی۔ اسپتال کے عملے نے تصدیق کی ہے کہ اداکار اب خطرے سے باہر ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپتال کے سی او او کیمطابق سیف علی خان کی نیورو سرجری مکمل ہوچکی ہے جب کہ پلاسٹک سرجری ابھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزید رپورٹ ایک گھنٹے میں فراہم کی جائیگی۔
واقعے کی ایف آئی آر ممبئی پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی ہے، اور پولیس نے تصدیق کی ہے کہ سیف علی خان اور گھسنے والے کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔ ملزم سیف علی خان پر چھ بار حملہ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔









