ڈپریشن اور شوگر کے خاتمے کے لیے کلینک کھولنے کا اعلان

ڈپریشن اور شوگر کے خاتمے کے لیے کلینک کھولنے کا اعلان
انڈس ڈائی بیٹیز سینٹر کے ڈائریکٹر پروفیسر عبد الباسط نے کہا ہے کہ انڈس ڈائی بیٹیز سینٹر کا مشن پاکستان سے شوگر کا مکمل خاتمہ کرنا ہے، برطانوی یونیورسٹی کے تعاون سے شوگر اور ذہنی دباؤ کے خاتمے کے لیے ملک بھر میں 3 ہزار کلینک کھولنے کا ارادہ کیا ہے۔
اس موقع پر برطانوی یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر کامران کا کہنا ہے کہ ہم شوگر کے ساتھ ڈپریشن کے سلسلے میں بھی مریضوں کی کاؤنسلنگ کریں گے، یہ تین ہزار کلینک ایسے شہروں میں بنائے جائیں گے جہاں پر مریضوں کے لیے اسپتال کی سہولت میسر نہ ہو۔









